26 نومبر 2026 - 01:13
2 | شینزین اجلاس؛ اثر و رسوخ کے دائروں کا تعین، امریکہ کی کمزوری؛ یورپ نظرانداز کیا گیا

بین الاقوامی امور کے ایک ماہر نے کہا: "شینزین سربراہی اجلاس عملی کامیابیاں رقم کرنے کے بجائے، ان تین ممالک کی طاقت کا "تصویری مظاہرہ" تھا؛ اس اجلاس میں سب سے زیادہ نقصان یورپ کو اٹھانا پڑا، جبکہ امریکہ نے بھی عالمی طاقت کے کئی جہتوں مین اپنا سابقہ ​​مقام کھو دیا ہے۔"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی، ـ ابنا؛ شینزین میں چین، امریکہ اور روس کے درمیان ہونے والے سہ فریقی سربراہی اجلاس کی ظاہری سفارتی شکل کے پس پردہ، عالمی نظام کی ازسرنو تشکیل کے لئے بڑی طاقتوں کے درمیان جاری مسابقت کارفرما تھی۔ معاشیات اور بین الاقوامی امور کے ماہر، احمد صالحی نے کہا: اس سربراہی اجلاس نے یورپ کو حاشیے پر دھکیل دیا ہے اور امریکہ کی سابقہ ​​غالب پوزیشن کو چیلنج کیا ہے۔

انٹرویو کا متن درج ذیل ہے:

دوسرا حصہ:

ایک اہم نکتہ یہ ہے کہ ان تینوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے بنیادی اختلافات کا ذکر حتمی بیان میں کہیں نہیں ملتا۔ اس بیان میں یوکرین، ایران، تائیوان، "ٹیکنالوجی کی جنگ" (Tech war)، یا محاصل (ٹیرفس) اور تجارتی تنازعات جیسے بنیادی مسائل کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا۔

ان کے زیر بحث آنے والے اہم نکات یہ تھے:

• آیئے جوہری ہتھیاروں میں کمی پر بات کریں،

• آیئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ بین الاقوامی عدالت ہمیں کسی مشکل میں نہ ڈالے،" اور

• "آیئے تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار اور ریفائننگ میں اضافہ کریں۔

بلاشبہ، پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار بڑھانا اس سربراہی اجلاس میں رہنماؤں کی ملاقات پر منحصر نہیں ہے؛ وہ تو گذشتہ مہینوں سے ہی پیداوار بڑھانے کے لئے کام کرتے رہے تھے۔

نتیجتاً، یہ سربراہی اجلاس ایک مہنگے "فوٹو سیشن" سے زیادہ کچھ نہیں تھا؛ بالکل اسی طرح جیسے شی جن پنگ کے دورہ امریکہ کے نتائج تھے، جو کہ بڑی حد تک محض علامتی نوعیت کے تھے، جیسے:

• اٹلانٹا چڑیا گھر کو دو پانڈے (Pandas) تحفے میں دینا؛

• 10 ارب ڈالر مالیت کا امریکی سامان خریدنے کا وعدہ؛

• دوسری جنگ عظیم کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا حوالہ دینا؛ اور

• APEC اور G20 سربراہ اجلاسوں میں شرکت کے لئے باہمی دعوت نامے۔

سوال: ٹرمپ اور شی جن پنگ کے ساتھ پیوٹن کی موجودگی نے یورپ کو کیا پیغام دیا؟

حیرت زدہ یورپ: شینزین (Shenzhen) سربراہ اجلاس میں سب سے بڑا ہارنے والا!

جواب: اس سربراہ اجلاس کا غیر تحریری اور بین السطور اہم نتیجہ یہ ہے کہ "یورپ سب سے بڑا ہارنے والا فریق ثابت ہؤا۔"

ٹرمپ کے حامی تجزیہ کاروں نے اس اجتماع کا موازنہ 1945 کی "یالٹا کانفرنس" (Yalta Conference) سے کیا ہے؛ ایک ایسا سربراہی اجلاس جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کے تعین اور برلن کی مشرقی اور مغربی حصوں میں تقسیم، جیسے معاملات طے پائے تھے۔

بلاشبہ یالٹا کانفرنس میں چین موجود نہیں تھا؛ اس کے بجائے، وہاں امریکہ، سوویت یونین اور برطانیہ نے شرکت کی تھی۔

آج، برطانیہ عملی طور پر ایک "معمولی" ملک بن کر رہ گیا ہے، جبکہ چین بڑی طاقتوں کی صف میں شامل ہو چکا ہے۔ دوسرے لفظوں میں، برطانیہ ـ جو یورپ کے نمائندے کے طور پر کام کرتا تھا ـ عالمی طاقت کے قواعد کے دائرے سے باہر ہو گیا ہے۔ نتیجتاً، اس سربراہی اجلاس میں یورپ "سب سے بڑا ہارنے والا فریق (Big Loser)" بن کر ابھرا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بقلم: لیلا معتمد منفرد

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha